Archive for May 2011
اردو بلاگز ڈاٹ کام کی مشکلات
السلام علیکم
اردو بلاگزڈاٹ کام فروری ۲۰۱۱ کی آخری ہفتے سے بند پڑِی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس سرور پر اردو بلاگز ڈاٹ کام کی سائٹ موجود تھی اس کی ہارڈ ڈسک کریش ہونے سے اردو بلاگز کا تمام ڈیٹا بیس اور سائٹ کا ڈیٹا اڑچکا ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ اس ڈیٹا کا بیک اپ بھی موجود نہ تھا۔ ہم تمام صارفین اور دوستوں سے معذرت خواہ ہیں۔ اردو بلاگز کے ساتھ ساتھ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے بھی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بیشتر اردو بلاگران کا ڈیٹا ضائع ہو چکا ہے۔ اردو ویب سائٹس کے لیے سپانسرز کی کمی اور مالی فوائد کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں چلانا ایک آسان بات نہیں۔ چونکہ میں اردو بلاگز کو اکیلا ہی مینج کر رہا تھا اور بار بار ڈیٹا ضائع ہونے اور وقت کی کمی کی وجہ سے میں اس پراجیکٹ کو مزید چلا نہیں پائوں گا۔ فی الوقت اردو بلاگز کی طرح کا ایک اور پراجیکٹ اردو لاگ کام کر رہا ہے ہے آپ وہاں اپنے بلاگز جمع کروا سکتے ہیں اور ماورائی فیڈ پر دیگر اردو بلاگ پڑھ بھی سکتے ہیں۔
آپکا بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا